لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ریشم نے تاحال شادی نہ ہونے کی وجہ اللہ کے گھر مانگی گئی اپنی ایک منفرد دعا کو قرار دیا ہے۔

باغی ٹی وی: اداکارہ ریشم کا نجی ٹی وی چینل پر دیا گئے انٹرویو کا ایک مختصر سا کلپ وائرل ہو رہاہے جس میں ریشم نے اپنی تاحال شادی نہ ہونے کی وجہ پر بات کی ،وائرل کلپ میں ریشم کہہ رہی ہیں کہ میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کو درمیان میں چھوڑ کر عمرے کی ادائیگی کے لیے چلی گئی تھی،میں اللہ کے گھر گئی-

اداکارہ ریشم نے کہا کہ مسجد الحرام کے مینار دیکھے تو سب نے کہا کہ دعا مانگو، دعا مانگو، جو دعا مانگو گی وہ قبول ہو گی، میں نے دعا مانگی کہ یا اللہ عزت دینا تو کبھی تکبر نہ دینا اور میرا ہاتھ ہمیشہ دینے والا رکھنا کبھی لینے والا ہاتھ نہ بنانا۔

پی آئی اے نے 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود لاہور سے مسافروں کو ملتان نہ بھجوایا

ریشم کہتی ہیں کہ میری یہ دعا کوئی ایسی قبول ہوئی کہ آج تک زندگی میں مرد کی کمائی نصیب ہی نہیں ہوئی، مجھے نہیں معلوم اس میں اللّٰہ کی کیا حکمت ہے، اب بس زندگی میں سیٹل ہونا ہے، اللہ سے دعا مانگی ہے کہ میری اب شادی کروا دے، کام چھوڑ دیا تھا مگر بعد میں پھر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

جنوبی کوریا ، بدترین فضائی حادثے کے بعد فضائی حفاظتی تحقیقات کا حکم

Shares: