گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) گوجرہ کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم، بھاری ٹیکس وصول کرنے والے قومی ادارے اپنی ناکام کارکردگی کے باعث عوامی تنقید کا نشانہ بننے لگے ، تحصیل آفس روڈ اسسٹنٹ کمشنر گو جرہ اسسٹنٹ کمیشنر گوجرہ روڈ مشن روڈ کے علاوہ مختلف
بازاروں میں سٹریٹ لاءٹس خراب ، تجاوزات ، غیر قانونی تعمیرات اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر شہری سراپا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق گوجرہ کے معروف علاقہ صدر بازاروں میں عرصہ دراز سے سٹریٹ لاءٹس خراب ہیں ۔ سٹریٹ لاءٹس خراب ہونے کی وجہ سے بیشتر علاقہ اندھیرے میں ڈوب چکا ہے ۔ رات ہوتے ہی بازاروں کی بیشتر سٹریٹ لاءٹس خراب ہیں اوررات کے اوقات میں اندھیرا مکمل چھا جاتا ہے اور مشکوک افراد کی سرگرمیاں بھی اسی وجہ سے بڑھ چکی ہیں ۔ شہریوں کی جانب سے بیشتر مرتبہ رات کے اوقات میں سٹریٹ لاءٹس خراب ہونے کے باعث ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی اور حساس اداروں کے نوٹس کے باوجود متعلقہ اداروں نے کوئی عملی کارروائی نہ کی حالانکہ اندرون شہر کی سٹریٹ لاءٹس آدھی سے زیادہ خراب ہیں جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ کچہری چوک تحصیل آفس روڈ اسسٹنٹ کمشنرگوجرہ ہاؤس روڈ میں تشہیر کا بھاری ٹیکس وصول کر رہا ہے لیکن لیٹنگ صفائی ستھرائی ، تزئین و آرائش کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا ۔ فٹ پاتھ اور مین شاہرات کے آگے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ اور تجاوزارت کی بھرمار ہے مبینہ۔ کرپٹ و غیر ذمہ دار افسران کی ملی بھگت سے شہری سخت اذیت کا شکار ہو رہے ہیں ۔ اہلیان گوجرہ کا کمشنر فیصل آباد ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگ اسٹنٹ کمشنر گوجرہ تحصیل میونسپل آفیسر گوجرہ ،صوبائی حکومت ، ڈائریکٹر جنرل کنٹونمنٹس بورڈ ز و دیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے گوجرہ مین نااہل تعینات افسران کی تبدیلی کی اپیل کی ہے ۔
Shares: