وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملہ ہم بیٹھ کر سلجھا لیں گے، کوئی پریشانی کی بات نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح اور آزاد کشمیر کی ترقی سے متعلق تمام مطالبات ماننے کے لیے تیار ہیں۔ کل عوامی ایکشن کمیٹی کے 3 ارکان سے مذاکرات ہوئے جو مزید مشاورت کے لیے اپنے ساتھیوں کے پاس گئے ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ کابینہ کا حجم آزاد کشمیر کی حکومت کے حساب سے زیادہ ہے، وزارتیں کم کرنے پر بات کی جا رہی ہے۔ ایسے لائحہ عمل پر متفق ہونا چاہتے ہیں جو قانونی ماہرین کی رائے کے مطابق ہو۔ امید ہے کہ ارکان کی واپسی پر معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے حجم اور مہاجرین کی نشستوں کے معاملے میں مہاجرین بھی فریق ہیں، آزاد کشمیر کے وسائل سے متعلق ان کے مؤقف میں حقیقت ہے۔مزید کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اختلافات بھی بات چیت سے دور ہو جائیں گے۔ انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نہروں پر احتجاج کے دوران ہائی ویز بند کر کے پنجاب کو پانی چور کہا جاتا تھا، ہم نے تب بھی کہا تھا کہ فلڈ کینال ہو گی تو سیلاب سے نقصان نہیں پہنچے گا۔

مانچسٹر سینیگاگ حملہ: پولیس کی فائرنگ سے ایک متاثرہ شخص بھی جاں بحق

مودی اور نیتن یاہو خوش کھو بیٹھے، کراچی پر حملے کی دھمکی،یورپ بھر میں مظاہرے

حماس کا ٹرمپ کی دھمکی پر باضابطہ جواب آگیا، بڑا اعلان کر دیا

بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن، سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان

Shares: