مام بارگاہوں،مجالس اور جلوس کی سیکورٹی ،صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہیں ،تمام مذاہب اور مسالک کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس رانا امجد علی
باغی ٹی وی .ننکانہ صاحب سے رپورٹ احسان اللہ ایازایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ننکانہ رانا امجدعلی نے کہا کہ امام بارگاہوں ، مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی ، صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،تمام مسالک کے علماءکرام امن وامان کے فروغ ،بھائی چارے اور یکجہتی کی فضا کے فروغ میں بھرپور کردار ادار کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چہلم حضرت امام حسین ؑکے سلسلہ میں منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مسعود بھٹی،مذہبی سکالر علامہ محب النبی طاہر ،ضلعی صدراہل تشیع سید راحت حسین ایڈووکیٹ و دیگرضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے ماہ محرم کے دوران سیکورٹی اورصفائی ستھرائی کے بہترین اور فول پروف انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنرننکانہ احمرنائیک، ڈی پی اوننکانہ سید خالد محمود ہمدانی اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اوران کی* کوششوں کو سراہا۔اجلاس میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے اپنی اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں امن وامان کے قیام اور بھائی چارے کی فضا کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اے ڈی سی فنانس و پلاننگ ننکانہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب اورمسالک کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر اپنا اپنا کردار ادا کریں، سخت سیکورٹی انتطامات کرنے میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے۔ اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مسعودبھٹی نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر محکمہ پولیس کی جانب سے بھی ضلع ننکانہ میں امن و امان کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں،چہلم حضرت امام حسین ؑکے حوالے سے جامع سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی
Shares: