کوئٹہ :19گھنٹے کی بندش کے بعدقومی شاہراہ کو بحال ،ٹریفک کی روانی شروع

کوئٹہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار زبیرآکاخیل)بولان قومی شاہراہ این اے 65 سیلاب سے متاثرہ پنجرہ پل کے علارضی گزر گاہ سے ٹریفک کی روانی شروع ہوگئی ہے
تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز پنجرہ پل کو نچلے درجے کا سیلابی ریلہ آنے سے جزوی نقصان پہنچا،ضلعی انتظامیہ بولان کی امدادی ٹیموں کی جانب سے گزر گاہ کو ہنگامی طور پر ٹریفک گزارنے کے قابل بنایا گیاہے ،اس وقت چھوٹی گاڑیوں کو گزار اجا رہا ہےجبکہ دوسرے مرحلے میں پھنسی ہوئی بڑی مال بردار گاڑیوں کو پنجرہ پل سے گزارا جائے گا۔پھنسی ہوئی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کی روانگی کے بعد متاثرہ حصے کے کا کام مزید مکمل کیا جائے گا۔19گھنٹے کی طویل بندش کے بعد قومی شاہراہ کو بحال کر دیا گیا ہے.

Comments are closed.