ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے میں سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے چائے بیٹھک ریسٹورنٹ کے نام سے قائم منشیات اور فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 30 سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے کے ایس ایچ او محمد مٹھل نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جمالی پل کے پاس چائے بیٹھک ریسٹورنٹ کے نام سے قائم منشیات اور فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے منشیات پینے اور فحش حرکتیں کرنے والے 30 سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتا ر کر لیا.

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران منشیات کے اڈے سے بھاری مقدار میں مختلف اقسام کی منشیات اور 50 سے زائد حقہ شیشے بھی برآمد کئے گئے ہیں، اڈے کے مالکان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ چند ملازمین کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، چائے بیٹھک ریسٹورنٹ کے فرار ہونے والے مالکان کی تلاش جاری ہے،

پولیس کے مطابق چائے بیٹھک کے نام سے قائم منشیات اڈے کے مالکان میں شاہد، زاہد اور اسامہ نامی افراد شامل ہیں جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا.

واضح رہے کہ کراچی کے متعدد مقامات پر منشیات اور فحاشی کے اڈے قائم ہیں ،جن کی پولیس سرپرستی کرتی ہے اور نشاندہی کے باوجود کاروائی نہیں کرتی، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلا تفریق منشیات کے اڈوں کے خلاف آپریشن کیا جائے اور اس ضمن میں کوئی سفارش قبول نہ کی جائے.

Comments are closed.