ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) سندھ کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کل کراچی پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرینگے
ریٹائرڈ سرکاری ملازم کی تنظیم گریوا کے سرپرستوں نے سید نواز شاہ رضوی ، جان محمد کھتری ، اقبال احمد جوکھیو نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا ہے کے سندھ کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کل کراچی میں کراچی پریس کلب کے آگے اپنے مطالبات کو منوانے کے لۓ احتجاج کرینگے ، اور مزید انہوں نے کہا کے سندھ حکومت ہماری سروس سیلری سے کٹوتی ہونے والی رقوم جمع ہونے والی گروپ انشورنس اور بینئیول فنڈ کی ماہوار رقوم کے کروڑوں روپے ملازموں کو دینے کے بجاۓ کھا گئے ہیں ،انہوں نے کہا ہمیں 15 پرسنٹ جو اضافہ ہوا اس میں ہمیں 5 پرسنٹ دیا جارہاہے انہوں نے کہا جتنا دوسرے صوبوں کے ریٹائرڈ ملازموں کو ملتا ہے گروپ انشورنس اور بینئیول فنڈ ملتا ہے وہ ہمیں دیا جاۓ ہمارا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ ہے کے ہمیں بھی اپنی جمع رقوم دی جاۓ اور ریٹائرڈ ملازموں کی بے چینی ختم کی جاۓ.
Shares: