ریٹائرڈ میجر کے اغواء برائے تاوان میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

کراچی سے ریٹائرڈ میجر احمد وسیم کے اغوا برائے تاوان میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

باغی ٹی وی کی روپرٹ کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کر کے ریٹائرڈ میجر احمد وسیم کے اغواء برائے تاوان میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نور العین نے ساتھیوں کے ہمراہ 4 روز قبل احمد وسیم کو ڈیفنس سے اغواء کیا تھا۔اغواء کاروں نے مغوی کی رہائی کے لیے 20 کروڑ روپے اور سونے کے بسکٹس مانگے تھے۔مغوی کو حساس اداروں کی مدد سے اے وی سی سی نے ناظم آباد سے بازیاب کرایا تھا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار اغواء کار کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے اس قبل قانون ناٍفذ کرنے والے اداروں نے مغوی ریٹائرڈ میجر احمد وسیم کو بازیاب کروایا تھا.

وزیراعظم شہباز شریف سے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات، اسلامی تعلیمات کے فروغ پر گفتگو

Comments are closed.