وزیرمملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا حکومت کے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے فیصلے کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نابالغ سوچ نے پولیس افسران و جوانوں کے لیے خطرات بڑھا دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کےپی کو مکمل وسائل فراہم کر رہی ہے، مگر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا فیصلہ نالائقی ہے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاق نے 600 ارب روپے کےپی حکومت کو دیے مگر اب تک حساب نہیں دیا گیا، بلٹ پروف گاڑیاں پولیس کے تحفظ کے لیے دی گئی تھیں۔خیبرپختونخوا پولیس کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے عالمی معیار کی بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئیں، بلٹ پروف گاڑیاں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں استعمال کی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کےپی نے وفاق کی جانب سے فراہم کردہ گاڑیوں کو ناقص قرار دے کر واپس کرنے کا حکم دیا تھا.
ڈونلڈ ٹرمپ کا اگلے سال چین کا دورہ، رواں ماہ تجارتی معاہدے کی توقع
غزہ میں 97 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیل نے دوبارہ سیزفائر نافذ کردیا
ٹک ٹاک نے پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز حذف کردیں








