باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار)کراچی میں قبضہ مافیہ کے اپریشن کرنے پر مختیاکار منگھو پیراعجاز چانڈیو کو قبضہ مافیاء نے گولیاں ماکر قتل کرنےکے واقعہ کے خلاف ٹھٹھہ ریونیو کے ملازمین سراپا احتجاج
تفصیل مطابق مکلی میں ڈی سی آفس کو تالا لگا کر مختیار کار اور اسسٹنٹ مختیار کار اور ریونیو ملازمین نے ہڑتال کر کے ڈی سی آفس کے پاس احتجاج جی دھرنا اورنعرے بازی کی گئی، آل ریونیو سندھ امپلائیز ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کی زیر نگرانی فھد ببر ،ریاض شاہ ،شعیب قادری، سکندر مگسی،عزیز میمن، حسن ناریجو،منظور جوکھیواور دیگرملازمین کااحتجاج جاری ہے ،احتجاج کرنے والے ملازمین کی جانب سے منگھو پیر کے مختیار کار کو بے رحمانہ قتل کی تفشیش کراکے قاتلوں کو کے خلاف کارروائی کر نے اور ریونیو کو جوڈیشنل اختیارات دے نے کے مطالبات کئے ہیں
یاد رہے گذشتہ روزکراچی کے علاقے سرجانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملے میں مختیار کار جاں بحق، 6 افراد زخمی ہوگئے۔سرجانی سیکٹر 8 سارہ بی بی گوٹھ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کی جانب سے فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں مختیار کار منگھوپیر اعجاز چانڈیو جاں بحق ہوگئے،ہنگامہ آرائی میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں تحصیل داراور کرین ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

Shares: