ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (بیوروچیف قیصرعباس جعفری)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت پرائس،صفائی،فلڈ انتظامات، کپاس،ریونیو بارے جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،زاہد اقبال،طارق شبیر،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جواد الحسن گوندل،سی او ضلع کونسل آصف قریشی،زبیر خان،اصغر صدیقی،کلیم کوریہ،سلمان شاہ ودیگر نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے سرکاری اراضی پر کریشنگ آکشن،بزنس پلان کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرکاری اراضی کا بہترین استعمال کرکے حکومتی آمدن میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں،محکمہ جنگلات و معدنیات اپنی اراضیوں کی لیز ایگریمنٹ کی رپورٹ دیں،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بڑے شہروں میں صفائی ہماری اولین ترجیح ہے جس کی مانیٹرنگ کیلئے سیکٹر وائز افسران تعینات کرینگے،

صفائی مینجمنٹ کیلئے تاجر برادری سے رابطہ کیا جائے، گندگی پھیلانے والے تاجروں کو جرمانوں کیساتھ انکا سامان بھی ضبط کیا جائے، قبرستانوں میں صفائی کیلئے بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کپاس کی بہترین پیداوار کیلئے ماہرین سے رابطہ کر کے نئی فصل کے ریٹ اور کھاد ایشوز پر نگاہ رکھی جائے،اسسٹنٹ کمشنر تونسہ فلڈ کے پیش نظر قائم کردہ ریلیف کیمپس کا وزٹ کریں،کارکردگی نہ دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نوٹسز جاری کئے جائیں۔

Shares: