باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالہ بارے جائزہ اجلاس کیمٹی روم میں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے صدارت کی۔اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو طیب خان،پی اے اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز شکیب سرور،اصغر اقبال،جمیل حیدر شاہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نظام الدین،ڈپٹی ڈائریکٹرز غلام محمد،محمد احمد ظفر،ڈاکٹر سعید احمد و دیگر نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے جوائنٹ سروے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلاب سروے میں22متاثرین نے اپنے نقصانات بارے درخواستیں دیں۔ریڈریسل کیمٹی نے متاثرین کے درخواستوں کا بغور جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے نقصانات کے تخمینہ کیلئے جوائنٹ ٹیم نے سروے مکمل کرلیا ہے،پاک آرمی،پی ڈی ایم اے،اربن یونٹ،لوکل گورنمنٹ،لائیو سٹاک،ریونیو سٹاف کی ٹیموں نے منظم انداز میں سروے کیا،
سروے میں پی ڈی ایم اے کی ہدایات کو فالو کیا گیا،ڈی سی ڈیرہ غازی خان نے کہا کہ میں منظم اور شفاف سروے پر تمام افسران کو مبارکباد دیتا ہوں،ڈیرہ غازی خان کی تاریخ میں پہلی بار پائلٹ سروے ہوا ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے،سروے میں تمام نقصانات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،نقصانات کی تفصیلات عوام تک ضرور پہنچائیں گے،محمد انور بریارنے کہا کہ سیلاب متاثرین کے ہر نقصان کا ازالہ کیا جائے گا،
سیلاب کی تباہ کاریوں،امدادی سرگرمیوں،تمام محکموں کی کاوشوں کو ڈیٹا بینک کی شکل میں اجاگر بھی کیا جارہا ہے۔
Shares: