امریکی حکومت نے القاعدہ کے اہم رہنما سعد بن عاطف العولقی کی گرفتاری میں مدد دینے پر انعامی رقم میں اضافہ کر دیا ہے، اب اطلاع فراہم کرنے والے کو 10 ملین ڈالر دیے جائیں گے، جو اس سے قبل 6 ملین ڈالر تھی۔
امریکی حکام کے مطابق سعد بن عاطف پر امریکا اور اس کے اتحادیوں پر حملوں کی ترغیب دینے اور یمن میں امریکی شہریوں کے اغوا میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔امریکی محکمہ انصاف نے واضح کیا ہے کہ اطلاع دینے والے شخص کا نام مکمل طور پر خفیہ رکھا جائے گا، تاکہ اس کی جان کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہ ہو۔اس سلسلے میں امریکی حکام نے رابطہ نمبرز اور چینلز بھی جاری کر دیے ہیں، جن کے ذریعے سعد بن عاطف کی موجودگی یا سرگرمیوں کے بارے میں اطلاع دی جا سکتی ہے۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ القاعدہ جیسی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف عالمی سطح پر تعاون جاری رکھا جائے گا، اور سعد بن عاطف جیسے خطرناک افراد کی گرفتاری اولین ترجیح ہے۔
یمن میں بھارتی نرس نمیشا پریا کی پھانسی مؤخر، سزا برقرار
میاں بیوی قتل کیس ، گوجرانوالہ سے 4 افراد گرفتار،نئی تفصیلات آگئیں
یکم اگست سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان