چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو عائشہ فاروق نے ٹیکس نادہندگان کی معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے انعامی رقم 15 لاکھ سے بڑھا کر 15 کروڑ روپے کرنے کی سفارش کر دی۔ انہوں نے یہ سفارش ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن کو خط لکھ کر کی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس نادہندگان یا کم ٹیکس دینے کی معلومات فراہم کرنے والوں کی رازداری کو یقینی بنایا جائے اور انہیں قانونی تحفظ دیا جائے۔چیف کمشنر نے نشاندہی کی کہ امیر افراد محل نما گھروں میں رہتے، قیمتی گاڑیاں چلاتے، برانڈڈ کپڑے پہنتے اور پرتعیش طرزِ زندگی گزارتے ہیں لیکن ان کے انکم ٹیکس گوشوارے ان کے معیارِ زندگی سے مطابقت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان خود کار تشخیص کی سہولت کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ امیروں کے رشتے دار، پڑوسی، دفتر کے ساتھی، منشی، ملازمین، گھریلو معاونین اور ڈرائیورز مالکان کے طرزِ زندگی سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔ ان افراد کو رازداری کی یقین دہانی اور بہتر انعام کی پیشکش انہیں معلومات فراہم کرنے پر آمادہ کر سکتی ہے۔عائشہ فاروق کے مطابق 15 لاکھ روپے کی موجودہ انعامی رقم ناکافی ہے، اس کے بجائے اسے بڑھا کر 15 کروڑ روپے کیا جانا چاہیے تاکہ زیادہ مؤثر نتائج حاصل ہو سکیں۔
لاکھوں قانونی مہاجرین کو واپس بھیج کر £230 بلین بچائیں گے، نائجل فراج
محض الفاظ نہیں، عملی اقدامات سے خواتین کو بااختیار بنانا ہوگا،اسحاق ڈار
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس شروع، وزیراعظم خطاب کریں گے
چار بیویاں اور 100 سے زائد بچے،اماراتی محقق کے خطاب پر حاضرین حیران