وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے اور جھوٹے الزامات کا سامنا کرنے والی شخصیات و عناصر کی شناخت کے لیے ایک جوائنٹ ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے۔ یہ ٹاسک فورس مختلف سیکیورٹی اور تحقیقاتی اداروں کے اعلیٰ افسران پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد حالیہ احتجاجات اور نازیبا پروپیگنڈے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔

وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ جوائنٹ ٹاسک فورس پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔ اس ٹاسک فورس میں 10 اہم اداروں کے نمائندے شامل ہیں، جن میں پاکستان کی ایجنسیوں کے افسران بھی شامل ہیں۔ٹاسک فورس کی سربراہی چیئرمین پی ٹی اے کریں گے جبکہ آئی ایس آئی، ایم آئی کا رکن، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس،ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم،جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی ،جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ،وزارت اطلاعات کا رکن ٹاسک فورس کے اراکین میں شامل کیے گئے ہیں

جوائنٹ ٹاسک فورس کا بنیادی مقصد حالیہ احتجاجات کے دوران پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے والے افراد کی نشاندہی کرنا ہے۔ یہ ٹاسک فورس سوشل میڈیا، ویب سائٹس اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلائے جانے والے جھوٹے پروپیگنڈے کو ٹریک کرے گی تاکہ ملوث عناصر کا پتہ چلایا جا سکے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔ٹاسک فورس کو اپنے کام کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے، اس دوران وہ اس پروپیگنڈے میں ملوث افراد کے بارے میں مکمل تحقیق کرے گی اور اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔ حکومت اس رپورٹ کی بنیاد پر آئندہ کے لیے ضروری اقدامات کرے گی تاکہ پاکستان کے خلاف پھیلائے جانے والے جھوٹے پروپیگنڈے کو روکا جا سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ پاکستان کی سالمیت اور عزت کا دفاع کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کریں گے اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

social

پی ٹی آئی کا ایک اور گھناؤنا دھندہ،پولیس افسران کیخلاف مہم، ایکشن کی ضرورت

پاکستان میں سوشل میڈیا پر فحش مواد دیکھنےکا رجحان بڑھنے لگا

ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

پولیس لائن حملہ،دہشتگرد کی سوشل میڈیا سے ہوئی بھرتی،سیکورٹی اداروں کی بڑی کامیابی

بھارت میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے اختیارات فوج کے سپرد

عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست کیخلاف اکسانے والا گرفتار

سوشل میڈیا پروپیگنڈہ،افواہیں پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ،اہم منظوری

سوشل میڈیا لائیکس اور ڈسلائیکس کیلئے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے،چیف جسٹس

Shares: