ریاست کو کسی صورت کمزورنہیں پڑنے دیں گے، وزیراعظم کا دبنگ اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اورقانونی امورپربات چیت کی گئی
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاست پہلے سیاست بعد میں آتی ہے، ریاست کو کسی صورت کمزورنہیں پڑنے دیں گے، قانون کی نظرمیں سب برابرہیں،سب پریکساں اطلاق ہوگا
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ایسا کیا فیصلہ ہوا کہ مولانا نے سر پکڑ لیا
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اے ٹی سی سے سپریم کورٹ تک سب جگہ خود پیش ہوا ملکی ادارے مزید مستحکم کریں گے، پاکستان کا استحکام اداروں سے وابسطہ ہے،
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا کا دھرناعدلیہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے،مشروط اجازت صرف مارچ کیلئے تھی،
آزادی مارچ ،بہت ہو گئی، اب وزیراعظم کریں گے خطاب مگر کب؟
بابراعوان نے کرتارپورراہداری کی تکمیل پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرتار پورراہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہوگا، دنیابھر کےسکھ زائرین کوخوش آمدید کہنے کو تیار ہیں ،
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی تو بلا لی لیکن کون کون شریک نہیں ہو گا؟ اہم خبر
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئےکوششیں رنگ لارہی ہیں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 32 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے،مزیداقدامات جاری ہیں ،چند ماہ میں مزید بہتری آئےگی.