باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ ریاست مولانا عبد العزیز کی بیٹی کی گرفتاری پر معافی مانگے اور مستقبل میں ایسی بچگانہ حرکتوں سے باز رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ مولانا عبد العزیز صاحب کی بیٹی کو راستے سے گرفتار کرنا انتہائی نازیبا و قابل مذمت فعل ہے

مفی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ کسى کے نظریات یا سوچ سے اختلاف آپکا حق،لیکن خاندان و بچوں پر ہاتھ ڈالنا کسى صورت قابل معافى عمل نہیں، ریاست کو ایسى غلط گرفتاریوں پر معافى مانگنى چاہیے اور ایسے پچکانہ حرکتوں سے باز آنا چاہیے

واضح رہے کہ مولانا عبدالعزیز کی بیٹی کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں رہا کر دیا گیا، مولانا عبدالعزیز کے خاندانی ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ طیبہ دعاء رہاہو کر گھر پہنچ گئی ہیں اور بالکل خیریت سے ہیں

طیبہ دعا غازی کا کہنا تھا کہ مجھے قریبا پانچ گھنٹے کے بعد بہت ہی مشکل سے چھوڑا گیا ہے،سب کی دعاؤں کی بے حد مشکور ہوں ،اور جنہوں نے کوشش کی انکے لئے اجر عظیم کی طلبگار ہوں

Shares: