زمان پارک میں ریاستی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے،مریم اورنگزیب

0
48
Maryam

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ،ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زمان پارک میں ریاستی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے عدالتی احکامات کی تعمیل کر رہی ہے، زمان پارک میں پولیس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھے،اہلکاروں کو پیٹرول بموں، ڈنڈوں اور پتھروں سے مارا گیا،پولیس کی گاڑیوں پر پیٹرول بموں سے حملے کیے گئے، زمان پارک میں ڈی آئی جی آپریشنز سمیت 65 پولیس اہلکار زخمی ہوئے عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پارٹی کارکنوں کو استعمال کیا عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا حالیہ آڈیو لیک ثبوت ہے کہ عمران خان نے پیٹرول منگوا کر بموں میں استعمال کروایا،

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو عدالت نے بار بار وقت دیا وہ پیش نہیں ہوئے،عمران خان غیر قانونی عمل سے عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، آئین میں قانون سب کے لیے برابر ہے،اگر برطانیہ میں کوئی سیاسی رہنما عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرے تو وہاں کیا ہوگا؟ عمران خان قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی بجائے قانون شکنی کر رہے ہیں، عمران خان کو ملک میں خانہ جنگی، تشدد، انارکی کو ہوا دینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی،

ریاست مدینہ کے دعویدار نے مزید سود والا قرضہ لے لیا ،بہرہ مند تنگی

نعرہ ریاست مدینہ کا اور ملک چلا رہے ہیں سود پر، مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع

ای ایف پی کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ

 ملکی موجودہ ابتر معاشی صورتحال تباہ کن مغربی سودی نظام ہے،علامہ زاہدالراشدی

سود کا خاتمہ حکم الہٰی کے ساتھ آئین پاکستان کا اہم تقاضا بھی، ڈاکٹر قبلہ ایاز

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان زمان پارک میں ہیں اور توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل نہیں کئے بلکہ درخواست نمٹا دی تھی،اب زمان پارک میں تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے ,زمان پارک میں دیگر شہروں سے آئے کارکنان بھی موجود ہیں، تحریک انصاف کے کارکنوں نے ڈنڈے، پتھر غلیلوں پر مشتمل سامان بڑی تعداد میں جمع کر رکھا ہے وہیں مبینہ طور پر اینٹوں کو توڑ کر پتھروں کے ڈھیرسڑک کے مختلف مقامات پر اکٹھے کر لئے ہیں تا کہ پولیس زمان پارک کی جانب آتی ہے تو پولیس پر پتھراؤ کیا جا سکے ،

Leave a reply