شہرقائد کے عالقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو پکڑ لیا، جس کے بعد ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، پکڑے گئے مبینہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دو ملزمان رکشہ ڈرائیور سے موبائل چھیننے آئے تھے، پکڑے گئے مبینہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا لیکن رکشہ ڈرائیور اور عوام کی جانب سے پکڑے گئے ڈاکو پر بدترین تشدد کیا گیا۔عوام کی بڑی تعداد نے ڈاکو کو مار مار کر بھرکس بنادیا، ملزم کے قبضے سے رکشہ ڈرائیور کا موبائل فون بھی برآمد کیا گیا، فرار ہونے والا ملزم موٹرسائیکل اور ساتھی کو چھوڑ کر پیدل بھاگا۔پکڑا گیا ڈاکو لوگوں سے معافیاں مانگتا رہا۔واضح رہے کراچی شہر میں بدامنی سے لوگ شدید پریشان اور ڈاکووں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں زرا سی مزاحمت پر ڈاکو قتل کرنا معمولی بات سمجھتے ہیں.
ضمنی بلدیاتی الیکشن‘سندھ بھرمیں پیپلزپارٹی کامیاب
غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری