تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ کے رفح میں کیمپ کو نشانہ بنانے والا مہلک حملہ کو ”افسوسناک حادثہ“ قرار دیدیا-

باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ”رفح میں ہم نے 10 لاکھ غیر متعلقہ شہریوں کو نکالا اور ہماری پوری کوششوں کے باوجود کل ایک المناک حادثہ پیش آیا،ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے رفح میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر حملہ کیا جس میں 75 فلسیطنی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے اسرائیل نے ایسے ہتھیار استعمال کیے جس سے کیمپ میں آگ لگ گئی، فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ بیشتر شہادتیں جھلسنے کے باعث ہوئیں۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے تازہ ترین حملے میں زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت نازک ہے، شہادتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی فوج کا رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ ،230 سے زائد فلسطینی شہید ،دنیا …

دوسری جانب پیرس، نیویارک، بارسلونا، تیونس اور مانچسٹر سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کیے گئے، مظاہرین نے عالمی برادری سے اسرائیل پر سخت پابندیوں کا بھی مطالبہ کردیا، پیرس میں پولیس اور فلسطین کے حامی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں مظاہرین نے فرانسیسی حکومت سے اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

بشام حملہ:چین نے پاکستان کی تحقیقات کی حمایت کر دی

بارسلونا میں یورپی کمیشن کے صدر دفتر اور میڈرڈ میں وزارت خارجہ کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف سخت پابندیوں کا مطالبہ کیا،تیونس میں ہزاروں افراد نے فلسطینی پرچم لہرا کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیلی حملے رکوانے پر زور دیان،نیویارک شہر میں سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین نے بارش کے باوجود مارچ کرتے ہوئے رفح میں اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہار کیا،جبکہ مانچسٹر یونیورسٹی کے تاریحی کیمپس پر اسرائیل مخالف مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرا دیا۔

اے ایس پی شہر بانو وزیرداخلہ محسن نقوی کی پی ایس او تعینات

Shares: