اسرائیلی فوج کا رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ ،230 سے زائد فلسطینی شہید ،دنیا بھر میں مظاہرے

رفح کا کویتی اسپتال بھی اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بند کردیا گیا
0
94
un

غزہ: فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری کے بعد اسرائیلی فوج نے رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ کردیا جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 230 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

باغی ٹی وی :رفح کا کویتی اسپتال بھی اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بند کردیا گیا، اسپتال ڈائریکٹر نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد اسپتال کو بند کیا جا رہا ہے،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اب کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی ہے۔

رفح حملے کے بعد بیلجیئم کے نائب وزیراعظم نے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ کینیڈین وزیر خارجہ نے بھی رفح میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں اسرائیلی فضائی حملہ انتہائی خوفناک ہے الجزائر نے رفح قتل عام پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا ہےجکہ جرمنی نے کہا کہ رفح میں فضائی حملے میں بچوں سمیت جلی ہوئی لاشوں کی تصاویر ناقابل برداشت ہیں، شہری آبادی کو بہتر طور پر تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

شمالی کوریا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام

پیرس، نیویارک، بارسلونا، تیونس اور مانچسٹر سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کیے گئے، مظاہرین نے عالمی برادری سے اسرائیل پر سخت پابندیوں کا بھی مطالبہ کردیا، پیرس میں پولیس اور فلسطین کے حامی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں مظاہرین نے فرانسیسی حکومت سے اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

سعودی عرب نے رواں سال حج کیلئے خطیب کے نام کا اعلان کردیا

بارسلونا میں یورپی کمیشن کے صدر دفتر اور میڈرڈ میں وزارت خارجہ کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف سخت پابندیوں کا مطالبہ کیا،تیونس میں ہزاروں افراد نے فلسطینی پرچم لہرا کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیلی حملے رکوانے پر زور دیان،نیویارک شہر میں سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین نے بارش کے باوجود مارچ کرتے ہوئے رفح میں اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہار کیا،جبکہ مانچسٹر یونیورسٹی کے تاریحی کیمپس پر اسرائیل مخالف مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرا دیا۔

شانگلہ:جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

Leave a reply