صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازپنجاب کے عوام کی فلاح وبہودکیلئے بھرپوراندازمیں کام کررہی ہیں.

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ مریم نوازانتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہیں.وزیراعلیٰ پنجاب نے مہنگائی میں کمی کیلئے سرتوڑکوششیں کیں.ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 4.1فیصدپرآچکی ہے.مہنگائی میں کمی کیلئے وزیراعظم محمدشہبازشریف کی کوششیں لائق تحسین ہیں.وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے مفت سولرپروگرام شروع کیاگیاہے.مفت سولرپروگرام کے تحت ایک لاکھ سولرپینل تقسیم کئے جائیں گے.بجلی چوری میں ملوث افرادکوسولرپینل کی سہولت نہیں ملے گی.جنوبی پنجاب شریمپ فارمنگ کا حب بننے جارہاہے.پنجاب حکومت نجی شعبے کے اشتراک سے 48ہزارایکڑاراضی پر جھینگافارم قائم کرے گی،

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف یہ لوگ معافیاں مانگتے ہیں،والدین گڑگڑاتے ہیں، خدا کا واسطہ اور ترلے منتے کرتے ہیں دوسری طرف باہر آتے ساتھ ہی جو زبان استعمال کرتے ہیں، ان کا وہی جذبہ ہے کہ دوبارہ نو مئی کرنے کیلئے تیار ہیں، کیا اس جیسی جماعت یا لیڈر کے لئے کوئی رعایت ہونی چاہئے،یہ رعایت پاک فوج کی طرف سے انہیں ملی ہے اور پاک فوج کو اس پر دوبارہ سوچنا ہوگا،مجھے ان بچوں سے بہت ہمدردی ہے جو انتشار اور فساد کا ایندھن بنے،دوسری طرف کے پی کے کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ان فسادیوں، بلوائیوں کے اعزاز میں تقریب ہوتی ہے اور ہلا شیری دی جاتی ہے کہ شاباش بڑا کام کر کے آئے ہو، مجھے لگتا ہے کہ مستبقل میں ریلیف کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں، ٹک ٹاکر خاتون کھڑی ہیں اور ساتھ لڑکا ایکشن مار رہا ہے،بلوائی دندنا رہے ہیں، دھمکیاں دے رہے ہیں، ایسے لوگوں کو کوئی رعایت نہیں ملنی چاہئے،

بانی پی ٹی آئی جیل میں دیسی مرغیاں ،ڈرائی فروٹ کھاتے ، ان کی خدمت کیلئے اور کیا رہ گیا ،عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ یہ جھوٹ بہت بولتے ہیں، پکا منہ بنا کر جھوٹ بولنے کی عادت ہے ،الزام لگا کر مظلوم بننا اور پھر ہمدردی حاصل کرنا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا طریقہ ہے، جو مرضی الزام لگا دیں جھوٹا، یہ سب کرتے ہیں،26 نومبر کے دھرنے میں ایک کلپ آیا تھا جس میں کہا گیا کہ میرا باپ مر گیا گیا تھا ،لیکن بعد میں پتہ چلا کہ اس کا باپ زندہ سلامت تھا، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا کوئی معاملہ جیل ریفارمز کا نہیں یہ صرف بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دلاناچاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں دیسی مرغیاں کھاتے ہیں،ڈرائی فروٹ کھاتے ہیں ان کی خدمت کیلئے اور کیا رہ گیا ہے ،ہم کہتے ہیں کہ انہوں نے ہر چیز میں سیاست کرنی ہے، خیبر پختونخوا میں جیلوں میں انسانوں کی کیا حالت ہے وہاں کوئی نہیں جاتا لیکن انہوں نے اڈیالہ میں عمران کے سیل میں گھسنا ہے یہ سیاسی ایجنڈہ ہے اور کچھ بھی نہیں.

میرپور ماتھیلو: باغی ٹی وی کی خبر پر ڈی آئی جی سکھر کا نوٹس، بااثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

میرپورخاص: مہنگائی کا طوفان، عوام کی چیخیں نکل گئیں، ضلعی انتظامیہ بے بس

Shares: