صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور زرداری نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو آئینہ دکھا دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں بختاور زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے امریکہ پر اپنی برطرفی کا الزام لگایا، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک جمہوری پارلیمانی ووٹ کے ذریعے ہوا۔ اس کے ساتھ ہی، پی ٹی آئی والے امریکی لابیوں اور کمپنیوں کو پیسے دے رہے تھے اور عمران خان کی رہائی کے لیے غیر ملکی مداخلت کی بھیک مانگ رہے ہیں

بختاور زرداری کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پی ٹی آئی امریکہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ امریکہ میں پی ٹی آئی کی قیادت اہم امریکی رہنماؤں کو پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حالت کے بارے میں آگاہ کرنے میں سرگرم ہے۔سجاد برکی اور عاطف خان نے ریپبلکن نیشنل کمیٹی کی شریک چیئر لارا ٹرمپ کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی ، انہوں نے انہیں پاکستان کی صورتحال اور عمران خان کے علاج کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ لار ا ٹرمپ نے اپنی ٹیم کے ذریعے مدد و حمایت کی یقین دہانی کروائی.

Shares: