رہائشی علاقوں میں "یہ کام” کیوں ہو رہا ہے؟ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

0
41

رہائشی علاقوں میں "یہ کام” کیوں ہو رہا ہے؟ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور شہر میں رہائشی علاقوں میں فرنیچر مارکیٹ کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی،ہائیکورٹ میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ،ہائیکورٹ میں دائر درخواست پنجاب حکومت ، ڈی جی ماحولیات اور ایل ڈی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست گزار اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ لاہور شہر کے اندرون علاقوں میں میں فرنیچر مارکیٹ قائم کر دی گئی ہے ، فرنیچر کی بدبو سے شہریوں میں مختلف قسم کی بیماریوں کا باعث بن رہی ہے، اندرون شہر میں فرنیچر مارکیٹ بنانے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،

درخواست گزار نے مزید کہا کہ اندرون شہر میں فرنیچر مارکیٹ قائم کرنے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے،شہر میں فرنیچر مارکیٹ تجاوزات کا بھی کر داد ادا کر رہی ہے ، عدالت اندور شہر سے فرنیچر مارکیٹ ختم کروانے کا حکم دے،

Leave a reply