کراچی میں عرشی شاپنگ مال میں آگ سے متاثرہ فلیٹ کے رہائشیوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی، عرشی فلیٹ کے مکینوں کو اپنے گھر لاک کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
باغی ٹی وی: کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں گزشتہ روز آگ لگنے کے بعد فلیٹس کے رہائشی مشکلات کا شکار ہیں، عمارت خالی کرانے کے بعد مکین سڑکوں پر موجود ہیں تاہم حکام نے متاثرین کو اپنے گھر سے ضروری سامان نکالنے کی اجازت دے دی، کہا کہ 2 فیملیز ریسکیو حکام کی نگرانی میں عمارت میں جاسکتی ہیں، متاثرین اپنے گھر سے قیمتی سامان نکال سکتے ہیں-
ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی نے متاثرہ عمارت میں رہائش کی اجازت دے دی ہے، متاثرہ عمارت کی چاروں منزلیں رہائش کے قابل ہیں، پولیس اور ریسکیو اہلکار رہائشیوں کو ان کےگھر پہنچانے میں مدد کر رہے ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بینش شبیر نے نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ آگ سے عمارت کے انفرا اسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا، عمارت کے اوپر موجود فلیٹ محفوظ ہیں ، گراؤنڈ فلور کو نقصان ہوا ہے جسے مرمت کی ضرورت ہے۔
شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی ،متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے درخواست دائر
رہائشی کا کہنا ہے کہ دکانیں رہائشی فلیٹس سے الگ ہے، آتشزدگی سے فلیٹس کو کوئی نقصان نہیں ہوا، انڈر گراؤنڈ پارکنگ میں گاڑیاں موجود ہیں، 4 منزلہ عمارت میں72 فلیٹس ہیں، فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ عرشی مال میں دوبارہ آگ کی کوئی اطلاع نہیں ہے، گاڑیاں وہاں موجود ہیں کولنگ کا عمل جاری ہے، 2 گاڑیاں عرشی مال کے باہر موجود ہیں۔
دوسری جانب عرشی شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی ،متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی، سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 7 دسمبر کو خوفناک آتشزدگی سے اب تک 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوچکے ہیں، سانحے سے متاثرین کی زندگی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے، متاثرین کو رہائش کھانا اور لباس سمیت دیگر بنیادی ضروریات کے حصول کے لیے فوری امداد دی جائے،عرشی شاپنگ میں دوبارہ مکانات اور دوکانوں تعمیر اور بحال کے لیے معاونت کا حکم دیا جائے، سانحے میں زخمیوں کو بہتر طبی امداد کا حکم دیا جائے، صدمے سے دو چار متاثرین کی بحالی کے لیے کونسلنگ کا حکم دیا جائے، حکومتی سطح پر مالی امداد میں انتہائی پیچیدگیاں درپیش ہوتی ہیں، عدالت فوری شفاف عمل کے ذریعے امداد کا حکم دیا جائے-
انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ …
قبل ازیں نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کراچی کے علاقے عائشہ منزل کا دورہ کیا ، انہوں نے آگ سے متاثرہ عرشی شاپنگ مال کا جائزہ لیا،ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر نے متاثرہ رہائشیوں اور دکانداروں سے ملاقات کی، نگراں وزیرا علیٰ سندھ کو ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 74 اپارٹمینٹس اور 130 دکانیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، آگ میں 5 جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا، دورے کے دوران متاثرین نے رہائش کی درخواست کی تھی، ڈی سی سینٹرل نے 2 اسکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کرنے کا بندوبست کر دیا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کیمپوں میں پانی اور بجلی کی سہولیات مہیا کردی ہیں۔
چین میں ہوائی جہاز سے زیادہ تیز چلنے والی تیز ترین ٹرین
واضح رہے کہ کراچی میں عائشہ منزل کے قریب آگ سے متاثرہ رہائشی عمارت سے ایک اور لاش نکالی گئی ہے، جس کے بعد واقعہ میں مرنیوالوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی دم گھٹنے اور جھلسنے سے جاں بحق ہوا، لاش شاپنگ مال کی پہلی منزل سے ملی ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔








