” رنسٹرا” کی طرف سے’Champion of Change’ کا اعزاز”ڈاکٹر طلعت شبیر”کےنام کردیاگیا

0
53

” رنسٹرا” کی طرف سے’Champion of Change’ کا اعزاز”ڈاکٹر طلعت شبیر”کےنام کردیاگیا

باغی ٹی وی : ڈاکٹر طلعت شبیر کو رنسٹرا کی طرف سے چیمپئن آف چینج کے اعزاز سے نواز گیا .رنسٹرا” کی طرف سے’Champion of Change’ کا اعزاز”ڈاکٹر طلعت شبیر”کےنام کردیاگیا ،اطلاعات کے مطابق "رنسٹرا”، جو کہ پاکستان کی مختصر صورت میں ڈیجیٹل میڈیا کی سب سے پہلی بنیاد ہے، نے ڈاکٹر طلعت شبیر، ڈائریکٹر چین پاکستان مطالعاتی مرکز کے ڈائریکٹرکو ‘ Champion of Change’ کا طلائی تمغہ دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر طلعت شبیر کو یہ اعزاز تبدیلی اور پاک چین تعلقات کے تصور کو بہتر بنانے اور افہام کو بہتر طور پر یقینی بنانے کے لئے ان کی پُر عزم کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے دیا گیا ہے۔ان کی کوششوں میں پاک چین تعلقات کو پالیسی، کاروباری اور عام شہریوں کی سطح پر بہتر طور پر سمجھنا بھی شامل ہے۔

‘ Champion of Change’ کا طلائی تمغہ جناب عامر جہانگیر، "رنسٹرا” کے شریک بانی اور چیف اگزیکٹو افسر نے اسلام آبا د میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں پیش کیا۔اس تقریب کو "رنسٹرا” اور انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹدیز اسلام آباد ( ائی ایس ایس آئی) نے باہمی اشتراک سے منعقدکیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب عامر جہانگیر نے کہا "ہم ڈاکڑ طلعت کی ان کوششوں کو سراہتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں جو انہوں نے ایک مضبوط علمی بنیاد بنانے اور پاک چین تعلقات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے حقائق پر مبنی تصور میں تبدیلی لانے کے لئے کیں۔وہ تبدیلی کے حقیقی مجاہد ہیں جنہوں نے بے لوث خدمت اور پوری تندہی کے ساتھ اتنا کچھ کیا۔” انہوں نے مزید کہا کہ ” یہ طلائی تمغہ جناب ڈاکڑ طلعت کے کندھوں پر مزید ذمے داری عائد کرتا ہے کہ وہ اپنی کوششوں کو مزید تیز کریں۔

ڈاکٹر طلعت شبیر نے تمغہ قبول کرتے ہوئے کہا، ” یہ ایک بہت بڑا اعزاز اور ذمیداری ہے اور میں بڑی عاجزی سے قبول کرتا ہوں۔ پاک چین مطالعاتی مرکز معیاری پالیسی کے لئے، علمی تحقیق، موضوعاتی تجزیئے ، علاقائی اور بین لاقوامی امن پر اثر انداز معاملات پر مباحثوں، تحفظ اور پاکستان کی ترقی سے متعلق مواد مہیا کرنے کے لئے ایک بنیاد مہیا کرتا ہے۔میں نوجوانوں اور کاروباری برادر ی کے لئے یکساں علمی وسائل اور پالیسی سازوں کے لئے حکمت عملی کے مطابق سمت مہیا کرنے کے لئے کام کرتا رہوں گا۔”

جمہوریہ پاکستان اور جمہوریہ چین کے درمیان سفارتی تعلقات 21 مئی 1951 کو قائم ہوئے۔ اگر چہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان مثالی افہام ہے ، بہر حال، کاروبار اور عوام کے درمیان تمدنی افہام کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ساٹھ ہزار سے زیادہ چینی شہری پاکستان میں رہتے ہیں۔اور بیس ہزار سے زیادہ پاکستانی طلبا چین کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔2020 میں چین کے لئے پاکستانی برآمدات 87ء1 ارب ڈالر رہی ہیں۔ کئی ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والے معاشی راستے نے پاک چین شراکت کو مزید بڑھایا ہے۔لیکن پھر بھی علمی ترقی کے لئے عوام کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لئے ابھی بہت کام ہے۔

ڈاکٹر طلعت شبیر انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹدیز اسلام آباد ( ائی ایس ایس آئی) میں پاک چین مطالعاتی مرکز کے ڈائریکٹر ہیں۔جہاں وہ پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تحقیق اور مشاورت کی نگرانی کرتے ہیں۔ وہ قائد اعظم یونیورسٹی اسلا م آباد سے بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری یافتہ ہیں۔انہوں نے بین الاقوامی تعلقات میں ایم فل کی ڈگری کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی، ماسٹر کی ڈگری یونیورسٹی آف بلوچستان سے حاصل کی اور ماسٹرز پولیٹیکل سائنس کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔ان کے دائرہء تحقیق میں پاکستان، جنوبی ایشیا، بیلٹ اینڈ روڈمنصوبہ، سی پیک، اور پاک چین تعلقات شامل ہیں۔ ڈاکٹر طلعت شبیر سیگور سنٹر برائے ایشین سٹڈیز، جارج واشنگٹن یونیورسٹی، یو ایس اے میں مہمان سکالر بھی رہے ہیں۔وہ انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز ریسرچ اینڈ انلائسز، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے تدریسی عملے میں بھی شامل رہے ہیں جہاں وہ قومی سلامتی اور قومی میڈیا پر ورکشاپس منعقد کرانے کے ذمے دار تھے۔پاک چین مطالعاتی مرکز کے سہ ماہی جریدے کی ایڈیٹنگ کے علاوہ وہ باقائدگی سے اخبارات میں ملکی، علاقائی اور عالمی سیاست کے موضوعات پر لکھتے رہتے ہیں اور پاکستان سے متعلقہ امور پر مختلف ٹی وی چینلز پر مباحثوں میں بھی شمولیت کرتے ہیں۔ان کو مینجمنٹ، ایڈمنسٹریشن، تعلقات عامہ، وکالت، افرادی قوت اور ذرائع نشرو اشاعت کا متنوع تجربہ بھی حاصل ہے۔ڈاکٹر طلعت ادب میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔اور وہ دو کتابوں کے مصنف بھی ہیں؛ جن میں سے ایک مختصر افسانوں پر مشتمل ہے جب کہ دوسری منتخب شاعری کا مجموعہ ہے۔

"رنسٹرا” ڈائس فاؤنڈیشن یو ایس اے کےتخلیقی آرٹ اور میڈیا منصوبے ( ڈائس کیم) کی فکری قیادت کی تخلیق ہے۔یہ ڈائس فاؤنڈیشن کی قومی انو ویشن باسکٹ پروگرام کا حصہ ہے۔ جس کا ہدف پاکستان کی ترقی کی حکمت عملی کے لئے میڈیا کو کونے کا پتھر بنانا ہے۔

آئی رنسٹرا پرحسب طلب جاری نشریات اور صارفین کا تخلیق کردہ اصلی مواد کے لئے”رنسٹرا” پاکستان کی مختصر صورت میں ڈیجیٹل میڈیا کی سب سے پہلی بنیاد ہے۔ یہ ادارہ نئے اور مستحکم مواد کی تخلیق کرنے والے فن کاروں اور فلم سازوں کے لئے کاروبار ی مواقع مہیا کرتا ہے۔”رنسٹرا” مواد کی تخلیق کرنے والوں کو عالمی سطح پر پاکستانیوں تک رسائی مہیا کرتا ہے۔ اور ا ڈرامے اور فلمیں پیش کرنے کے لئے کامیاب اور بے مثال بنیاد ہے ، جو صارفین کو اپنا مواد تخلیق کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اس کا ایک پہلو مواد کا مقابلہ کرانا ہے۔پاکستان میں سو سے زیادہ تعلیمی ادارے مختلف موضوعات پر مقابلہ کر رہے ہیں۔اس ایپلیکیشن کے "فیسٹ فیچر” نے چند نمایاں فلم فیسٹیولز کو رنسٹرا کے ساتھ شراکت مہیا کی ہے تاکہ ان کی دستاویزی اور دوسری فلمیں ڈیجیٹلی دیکھی جا سکیں۔اس نے ناظرین کے لئے ایسا تجربہ مہیا کیا جس کی ملک میں پہلے کوئی مثال نہیں ہے۔

تخلیقی اور آزاد مواد کی پہلی نشریات اور فلمیں رنسٹرا کی ویب سائٹ پر یاگوگل پلے سٹور یا ایپل ایپ سٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھی جا سکتی ہیں:

رنسٹرا اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ وہ اپنے کارکنان عزت اور شرف سے نوازتا ہے جنہوں‌نے تبدیلی کو نچلی سطح سے لے کر اوپر تک لےکر جاتے ہیں اور پاکستان کے تصور کو عالمی سطح پر اجاکر کرتے ہیں .

Leave a reply