امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک اعلان کیا کہ ایچ ون بی ورک ویزے کی فیس اب ایک لاکھ ڈالر ہوگی، جس کے بعد سان فرانسسکو ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔
جمعے کے روز یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب اعلان سنتے ہی بھارت جانے والے کئی مسافروں نے خوف کے باعث طیارہ چھوڑ دیا کہ اگر واپس آنا پڑا تو بھاری رقم کیسے ادا کریں گے۔ اس ہنگامے کے باعث پرواز تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ مسافر جہاز کے اندر کھڑے گھبراہٹ کے عالم میں فون پر خبریں دیکھ رہے تھے اور ایک دوسرے سے سوال کر رہے تھے کہ پرواز ہوگی یا نہیں۔
کپتان نے بھی غیرمعمولی اعلان کرتے ہوئے کہا: "خواتین و حضرات، یہ صورتحال ہمارے لیے بھی غیرمعمولی ہے، اگر کوئی مسافر سفر نہیں کرنا چاہتا تو وہ اتر سکتا ہے، براہِ کرم فوری فیصلہ کریں۔عینی شاہدین کے مطابق فضا کسی ایمرجنسی جیسی تھی۔ ایک انسٹاگرام صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: "امارات کی پرواز پر مکمل افراتفری پھیل گئی، ٹرمپ کے اعلان نے بھارتی مسافروں کو ہلا کر رکھ دیا اور کئی نے پرواز ہی چھوڑ دی۔”
اوکاڑہ: وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اوورسیز کے کیسز ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا فیصلہ