وسطی افریقہ کے ملک کیمرون میں 92 سالہ پال بیا آٹھویں بار صدر منتخب ہو گئے، جس کے بعد دارالحکومت یاوندے اور تجارتی شہر دوالا سمیت مختلف علاقوں میں شدید احتجاج شروع ہو گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پال بیا نے 53.66 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف عیسٰی چیروما باکاری کو 35.19 فیصد ووٹ ملے۔ اپوزیشن جماعتوں نے نتائج مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی۔دوالا میں مشتعل مظاہرین نے سڑکیں بند کیں، ٹائروں کو آگ لگائی اور پولیس پر پتھراؤ کیا، جس پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ اپوزیشن کے مطابق جھڑپوں میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے۔

صدر پال بیا نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جبکہ انہوں نے انتخابی تشدد میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا.

سندھ کی خواتین کے لیے اسکوٹی پروگرام اور پنک ای وی ٹیکسی سروس کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا میئر کراچی کے حمایت یافتہ ارکان سے لاتعلقی کا اعلان

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

Shares: