بھارتی نژاد رشی سوناک نے برطانوی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا

0
49

لندن:برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم نے رشی سونک کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔اطلاعات کے مطابق بکنگھم پیلس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہےکہ شاہ چارلس سوم نے رشی سونک کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم مقررکردیا ہے۔

وزیراعظم مقرر کیے جانے کے بعد ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر اپنے پہلے خطاب میں رشی سونک نے سابقہ وزیراعظم لزٹرس کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو اس وقت بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے جس وجہ سے انہیں وزیراعظم کے دفتر کے لیے چنا گیا ہے تاکہ وہ سابقہ حکومت کی غلطیوں کو سدھار سکیں۔

نومنتخب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لز ٹرس نے تبدیلی کے لیے انتھک محنت کی لیکن ان سے کچھ غلطیاں ہوئیں۔

 

رشی سونک نے کہا کہ وہ بورس جانسن کے بطور وزیراعظم لیے گئے زبردست اقدامات پر ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے، اب ان کی حکومت ہر سطح پر دیانتداری، پروفیشنلزام اور احتساب نظر آئے گا۔

برطانیہ کے متوقع وزیراعظم کے آبا و اجداد کا تعلق پاکستان کے کس صوبے سے ہے؟اس حوالے سے تفصیلات منظرعام پرآگئی ہیں
رشی سونک کنزرویٹیوپارٹی کے سربراہ منتخب ہونے والے پہلے ایشیائی نژاد برطانوی وزیراعظم ہوں گے جن کے آبا و اجداد کا تعلق پاکستان سے ہے۔

رشی سونک کے آباو اجداد کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تھا، ان کے دادا رام داس سونک 1935 میں گوجرانوالہ سے نیروبی ہجرت کرگئے تھے جب کہ دادی سہاگ رانی کا تعلق بھی گوجرانوالہ سے تھا۔

رشی سونک کے والد یش ویر سونک سن 60کی دہائی میں نیروبی سے برطانیہ چلے آئے جہاں رشی سونک پیدا ہوئے۔اس کے علاوہ رشی سونک کی اہلیہ اک شتا مورتی بھارتی شہری ہیں اور ان کا شمار امیر ترین خواتین میں ہوتا ہے۔

رشی سونک نے آکسفورڈ سے اپنی تعلیم مکمل کرکے ڈگری حاصل کی اور انہوں نے انویسٹمنٹ بینک میں اپنے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔

Leave a reply