پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عالمی وبا کورونا سے احتیاطی تدابیر سے پیش نظر رشتہ داروں اور قریبی دوستوں سے دور عید منانے کو انتہائی مشکل اور ایک امتحان کی گھڑی قرار دیا ہے-
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر صنم سعید نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اپمید ہے کہ تمام لوگوں نے یہ عید آگاہی، عاجزی، امن اور مہربانی کے ساتھ منائی ہوگی۔
https://www.instagram.com/p/CDWAlX_g9Zo/?igshid=1jw2auvq5u304
اداکارہ نے لکھا کہ موجودہ وقت انتہائی مشکل اور ایک امتحان کی گھڑی ہے لیکن حکومت کی جانب سے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کر کے ہم نے صحت کے شعبے کو بحال کرلیا ہے –
صنم سعید نےکہا کہ بلاشبہ عید کے تہوار پر رشتہ داروں اور دوستوں سے دور ہونا مایوس کُن ضرور ہے لیکن ہم کچھ عرصے بعد اُن سے اچھے حالات میں مل سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازم ہے تاکہ جب ہم اپنے رشتہ داروں سے ملیں تو تب کوئی پریشانی نہ ہو۔
اپنے پیغام کے آخر میں اداکارہ نے لوگوں کیلئے طاقت، ہمت، حوصلے، خوشیوں، اور امن کی دعا بھی کی اور کہا کہ اپنے آپ اور دوسروں کے ساتھ ہمیشہ مہربان رہیں-