متروکہ وقف املاک کے افسر پر 50 لاکھ رشوت کا الزام،ایف آئی اے میں کاروائی

0
60
FIA

متروکہ وقف املاک پاکستان کے افسر کے 50 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام پر ایف آئی اے اسلام آباد میں کاروائی شروع کر دی گئی ہے

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) کے ایک اہلکار عمران عارف جنجوعہ کے خلاف ایک شہری کو سرکاری ملازمت کے عوض لاکھوں روپے کا گھپلا کرنے کے الزام میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ شکایت کے مطابق، جنجوعہ نے شہری کے بھتیجے شہروز اقبال کو بطور نائب تحصیلدار 20 لاکھ روپے کی ادائیگی کے عوض نوکری دینے کا وعدہ کیا۔بعد ازاں 30 لاکھ نقد، گواہان کی موجودگی میں دیے لیکن جنجوعہ اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے۔

شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ جنجوعہ رقم لے کر غائب ہو گئے ہیں اور اب وہ کالز یا میسجز کا جواب نہیں دے رہے ہیں۔ ایف آئی اے نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،

رابطہ کرنے پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محکمہ متروکہ اوقاف عارف جنجوعہ نے بتایا ہے کہ اوقاف کے پلازہ ایف فائو میں بہت سارے لوگ ڈیفالٹر ہیں جن کی رقم 28 کروڑ سے زائد بنتی ہے ان سے وصولی کے لیے ایک کرائے دار کو نوٹس جاری کیے جس پر اس نے مقامی اخبارات اور محکموں میں میرے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد درخواستیں دینی شروع کر دی انہوں نے کہا کہ ابھی جس نے درخواست دی ہے میں اس شخص کو بالکل نہیں جانتا اور نہ ہی میرا کسی معاملے میں لین دین ہے انہوں نے کہا میرے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ایک کرائے دار نے ایک کروڑ سے زائد کی ریکوری دینی ہے جس پر اس کا دفتر بھی سیل کر دیا گیا ہے اور مزید کاروائی کے لیے ڈی سی اسلام آباد کو لکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ ڈیفالٹر رقم ادا نہیں کرنا وہ جھوٹی اور بے بنیاد درخواستیں بنا کر افسران کو پریشان کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مجھے ایف آئی اے نے ابھی بلایا نہیں ہے جب بلائیں گے تو میں ساری صورتحال لکھ کر دے دوں گا

رپورٹ، زبیر قصوری،اسلام آباد

Leave a reply