رشوت نا دینے پر پولیس کا شہری کے گھر پہ دھاوا،تشدد،زخمی

قصور
پولیس جوانوں نے رشوت نا دینے پر محنت کش کے گھر چھاپہ مار کر اس کی بیوی بچوں پر تشدد کیا،محنت کش کو مار مار کر زخمی کر دیا،ہسپتال داخل

تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن قصور کی چوکی سبزی منڈی کے شیر جوان پولیس اہلکاروں نے رشوت نا دینے پر ذاتی انتقام لیتے ہوئے محنت کش کے گھر ریڈ کرکے اس کی بیوی بچوں کو مارا پیٹا اور محنت کش کو مار مار کر شدید زخمی کر دیا حالت غیر ہونے پر ہسپتال داخل کروا دیا
صادق اے ایس آئی و دیگر پولیس اہلکاروں نے محنت کش کو کہا کہ تم نشہ بیچتے ہو لہذا رشوت دو جس پر محنت کش نے کہا کہ میں نا تو نشہ بیچتا ہوں نا رشوت دو گا اس بات کا غصہ کرتے ہوئے پولیس نے اس کے گھر چھاپہ مارا اور اس کی بیوی و بچوں پر شدید مار پیٹ کی اور جاتے ہوئے گھر سے 50 ہزار نقد رقم و سونا بھی لے گئے اور جاتے ہوئے گھر کا سارا سامان بھی توڑ گئے
جبکہ محنت کش کو مار مار کر ادھموا کر دیا جس کی حالت غیر ہو گئی تو اسے علاج کے لئے ہسپتال داخل کروا دیا
اہلیان علاقہ و محنت کش کے ورثا نے ڈی پی او قصور سے ازخود نوٹس کی اپیل کی ہے

Leave a reply