دریائے پنجکوڑہ میں اونچے درجے کا سیلاب

دریائے پنجکوڑہ اور ندی نالیوں کے قریب کے گھرو ں کو خالی کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے
0
83
swat flood

دیر بالا: بارش کے بعد دریائے پنجکوڑہ میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا، جس کے باعث قریب کے گھروں کو خالی کرنے کےاحکامات جاری کر دئیے گئے۔

باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر دیر بالاعرفان علی خان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائے پنجکوڑہ اور ندی نالوں میں جانے پر پابندی عائد کی گئی اور پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے بعد دریائے پنجکوڑہ اور ندی نالیوں کے قریب کے گھرو ں کو خالی کرنے کا حکم دیدیا گیا ہےعوام کے جان ومال کی تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ،انہوں نے عوام اور سیاحوں کو موسم صاف ہونے تک غیر ضرور سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے،دیر بالا کے میدانی علاقوں پر بارش اوربالا ئی علاقوں میں ہلکی برف باری کے بعد موسم سرد ہو گیا ہے ،عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حالیہ شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام محکوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے ایم سی، تمام ٹاؤنز اور واٹر بورڈ اپنے اپنے علاقے میں انتظامات مکمل کریں، تمام سوک ایجنسیز برساتی نالوں اور ڈرینیج سسٹم کو صاف رکھیں، ضلعی انتظامیہ اورپولیس عوام کا خیال رکھیں اور مشکل گھڑی میں ان کی مددکریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو تمام سوک ایجنسیزکےساتھ کوآرڈینیشن کرنےکی ہدایت بھی کی ہےاس کے علاوہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں۔

Leave a reply