دریائےسندھ خورہ خیل کے مقام پر ایک ہی گھر کے 4 افراد ڈوب گئے، جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
باغی ٹی وی: اٹک میں دریائے سندھ خورہ خیل کے مقام پرنہاتے ہوئے ڈوبنے والوں میں 3 سگی بہنیں اورایک بھائی شامل ہے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں،سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے مسلسل 3 گھنٹے آپریشن جاری رکھا، لیکن اندھیرا چھا جانے کے باعث ریسکیو آپریشن بند کر دیا گیا۔
ریسکیوحکام نے بتایا کہ ڈوبنے والوں میں 22 سالہ، 20 سالہ اور 18 سالہ دختر شہزادہ خان اور 15 سالہ عامر خان شامل ہے، چاروں سگے بہن بھائی ہیں، جو دریا پر سیر و تفریح کے لیے گئے تھےپانی گہرا ہونے کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات ہورہی ہیں، تاہم آج صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا-
سیلفی بناتےہوئے3 دوست سیلاب میں بہہ گئے
قبل ازیں قبل ہفتے کو بہاولنگر مومیکا کے قریب دریائے ستلج کے کنارے سیلفی لیتے ہوئے تین دوست سیلاب میں ڈوب گئے تھے تینوں نوجوان سرکلر روڑ بہاولنگر کے رہائشی تھے جو دریائے ستلج میں آنے والے سیلاب میں سیلفیاں بنانے گئے تھے ریسکیو ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو زندہ نکال لیا تھا۔
دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب،متعدد آبادیاں زیر آب،مزید بارشوں کی پیشگوئی
دوسری جانب دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب آنے سے متعدد آبادیاں زیرآب آ گئیں دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب آنے سے متعدد آبادیاں زیرآب آ گئیں جس سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے علاوہ ازیں بارشوں کے باعث دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی سے مسلسل پانی چھوڑا جانے لگا، جس کے باعث کمالیہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،دریا کنارے کی بستیوں میں پانی داخل ہو گیا، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت اپنے مویشیوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔
سعودی عرب کی باجوڑ خودکش دھماکے کی شدید مذمت
اس کے علاوہ سندھ کے بیراجوں پر بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوگیا ہے، پنجاب سے آنے والے سیلابی ریلے سندھ کے بیراجوں سےگزرنےلگے ہیں ادھر بلوچستان کےعلاقے ڈیرہ مرادجمالی سمیت مختلف علاقوں میں ایک بار پھرہونے والے بارشوں سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کی جانب سے بارش متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔