اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان مکمل طور پر بےنقاب ہو چکے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس قوم کے دل کی آواز ہے، اور جیل میں بیٹھا شخص مسلسل قوم کو اذیت میں مبتلا کر رہا ہےبانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ریاستی ادارے کی دو ٹوک پوزیشن قابل تحسین ہے، آج بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر بے نقاب ہو چکے ہیں، اور ترجمان پاک فوج نے اس کا پورا چہرہ قوم کے سامنے رکھ دیا ہے پاک فوج کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے والا شخص قوم و ملک کا غدار ہے-

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے والے کسی رعایت کا مستحق نہیں اور آزادی اظہار کبھی بھی ملکی سالمیت سے بالاتر نہیں ہو سکتی، مسلح افواج کے خلاف ہی بیانیہ کیوں بناتے ہو؟، 12 سال سے خیبر پختونخوا میں حکومت کر رہے ہیں لیکن کیا کارکردگی ہے؟ قوم تمہارے بہکاوے میں نہیں آئے گی۔ اور تمہاری ذات ملک و قوم کی جان اور سلامتی سے بڑھ کر نہیں ہے۔

Shares: