پی ٹی آئی امیدواروں کیخلاف ریاستی مشینری کا استعمال انتخابی عمل کی سنگین خلاف ورزی ہے،بیرسٹرگوہر

اسکروٹنی کے بعد کاغذات نامزدگیوں کو جن بنیادوں پر مسترد کیا گیا ہے وہ مضحکہ خیز ہیں، ہم اس عمل کو چلینج کریں گے,نعیم حیدر پنجوتھا
0
147
pti

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر خان نے کہا ہے کہ ریاستی مشینری پی ٹی آئی امیدواروں کو ریٹرننگ افسران کےدفاتر سےدور رکھنے میں مصروف ہے-

باغی ٹی وی : بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ‏آج عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو رہی ہے ریاستی مشینری پوری شدت سے تحریک انصاف کے امیدواروں کےخلاف متحرک ہے اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ڈرانے اور ریٹرننگ افسران کےدفاتر سےدور رکھنے میں مصروف ہے ریاستی مشینری کا یہ استعمال اختیارا ت سے تجاوز کی بدترین قسم ہے ریاستی مشینری کا استعمال انتخابی عمل کی سنگین خلاف ورزی ہے، ایسا عمل الیکشن کمیشن کی واضح ناکامی کا ثبوت ہے۔

برطانیہ کی متعدد اسلامی ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل اور عام انتخابات 2024 کے امیدوار ، نعیم حیدر پنجوتھانے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے عمل کو چلینج کریں گے نعیم حیدر پنجوتھا نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں سے ریٹرننگ افسران نے جان بوجھ کو وہ کاغذات اور این او سی منگوائے جن کی ضرورت نہیں تھی اسکروٹنی کے بعد کاغذات نامزدگیوں کو جن بنیادوں پر مسترد کیا گیا ہے وہ مضحکہ خیز ہیں، ہم اس عمل کو چلینج کریں گے اور الیکشن ٹریبونل میں جائیں گے۔

بلوچستان: پولیس تھانےکے قریب دھماکا، 2 بچے جاں بحق

انہوں نے کہا کہ ہر حلقے میں کورنگ امیدوار موجود ہیں مگر یہ چاہتے ہیں کہ انتخابات میں ہمارے یا پھر ان سے زیادہ مضبوط امیدوار نہ ہوں میں انہیں کہتا ہوں کہ کاغذات نامزدگی چھین یا مسترد کرنے سے بہتر ہے کہ عوام کے ووٹ لے کر اقتدار میں آئیں،ہماری شکایات پر آر اوز نے کہا کہ ہم کیا کر سکتے ہیں، اسی لیے ہم کہہ رہے تھے کہ آر اوز جوڈیشری سے ہونے چاہئیں-

برطانیہ کی متعدد اسلامی ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت

Leave a reply