پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان کے حوالے سے بڑا فیصلہ کل متوقع ہے، اس سلسلے میں سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہسین کی تجویز پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی سی بی کرنے کے لیے کل اجلاس بلایا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2027 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیڈ کوچ نئے کپتان کی تقرری کے خواہاں ہیں، اور اس حوالے سے شاہین شاہ آفریدی کا نام مضبوط امیدوار کے طور پر زیر غور ہے۔یہ پیش رفت اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹایا جا سکتا ہے، حالانکہ انہوں نے گزشتہ برس آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ٹیم کو کامیابیاں دلائیں تھیں۔

تاہم، رواں سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی، ٹیم گروپ مرحلے سے ہی ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔محمد رضوان نے آخری بار اگست 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کی تھی، جہاں کیریبین ٹیم نے 1991 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کو ون ڈے سیریز میں شکست دی۔واضح رہے کہ حال ہی میں محمد رضوان کو ٹی 20 ٹیم کی قیادت سے ہٹا کر سلمان علی آغا کو نیا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، اگر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا گیا تو وہ اپنی قیادت میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف فیصل آباد میں ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز (6، 4 اور 8 نومبر) میں میدان میں اتاریں گے.

پنجگور میں فائرنگ، نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح بلوچ کے بھائی جاں بحق

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتیں500 روپے فی کلو تک جا پہنچی

حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد گرفتار

اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ، فضائی حملوں میں مزید 2 فلسطینی شہید

Shares: