مزید دیکھیں

مقبول

اسلام آباد میں طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری،گاڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے

اسلام آباد میں طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری...

پیوٹن کا یوکرین میں یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن نے ایسٹر کے موقع...

گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر کا رات گئے ہسپتال کا دورہ، مریضوں سے ملاقات

گوجرہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار: عبد الرحمن جٹ)اسسٹنٹ...

پاکستانی سیکریٹری خارجہ کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات

بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس...

رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی

اسلامی کیلنڈر قمری حساب پر مبنی ہونے کے باعث رمضان کا آغاز چاند نظر آنے پر منحصر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے مختلف ممالک میں رمضان کے آغاز کی تاریخ مختلف ہو سکتی ہے-

باغی ٹی وی : اسلامی مہینے کا آغاز ہلال کے چاند کو دیکھ کر کیا جاتا ہے،روایتی طور پر، چاند دیکھنے کے لیے اسلامی ممالک میں مختلف کمیٹیا ں قائم ہوتی ہیں، جو آنکھوں سے چاند دیکھنے کی تصدیق کرتی ہیں، جدید دور میں فلکیاتی حسابات کا بھی استعمال کیا جاتا ہے، مگر کئی مسلم ممالک میں اب بھی روایتی طریقہ کار کو ترجیح دی جاتی ہے۔

سعودی عرب میں چاند دیکھنے کی کمیٹی 28 فروری 2025 کو ہلال کی تلاش کرے گی، اگر چاند نظر آ گیا تو پہلا روزہ یکم مارچ 2025 کو ہوگا، ورنہ رمضان 2 مارچ سے شروع ہوگا،پاکستان اور بھارت میں چاند نظر آنے کی روایات پر عمل کیا جاتا ہے، لہذا امکان ہے کہ رمضان 2 مارچ 2025 سے شروع ہوگا رویت ہلال کمیٹیاں چاند دیکھنے کا اعلان کریں گی۔

مختلف اسلامی تنظیمیں سعودی عرب یا مقامی رویت ہلال پر انحصار کرتی ہیں برطانیہ اور امریکہ میں بعض مساجد سعودی اعلان کے مطابق یکم مارچ کو روزہ رکھ سکتی ہیں، جبکہ دیگر مقامی رویت کی بنیاد پر 2 مارچ کو آغاز کریں گی۔

دوسری جانب رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان نے رمضان المبارک 1146 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہو گا اور 28 فروری کو غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔

سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی، فاصلے اور کم بلندی کی وجہ سے اس کا نظر آنا مشکل ہے 28 فروری کو چاند اور سورج کے درمیان زوایے کا فاصلہ 7 ڈگری ہوگا جس کی وجہ سے چاند کو انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جائے گااس پیش گوئی کے پیش نظرپاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

سپارکو کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو ہلال نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا، شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عید الفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے رمضان اور عید الفطر کے کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔