آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا 15 سالہ بچے کی بڑی خواہش پوری کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر میں مبتلا 15 سالہ بچے علی رضا کی خواہش پر اس سے ملاقات کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 15 سالہ بچے علی رضا کی یہ ملاقات ویڈیو لنک کے ذریعے ہوئی، 15 سالہ علی رضا نے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ علی رضا نے پاک فوج میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر سپہ سالار نے بچے کے جذبے کو سراہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کرنے پر 15 سالہ بچے نے علی رضا نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ علی رضا کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے الضرا رٹینک کا ماڈل پیش کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق علی رضا نے ملاقات کے دوران کہا کہ میں پاک فوج کی وردی پہن کر بہت خوش ہوں۔ علی رضا کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے، اس کے والد کراچی کی ایک فیکٹری میں مزدور ہیں۔

Comments are closed.