عام انتخابات،سرگودھا میں آر او آفس میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی وکلا کے درمیان جھگڑے کا معاملہ،ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .
پی ٹی آئی امیدوارشفقت اعوان اور اس کے حامی وکلا کے خلاف مقدمہ تھانہ کینٹ میں ن لیگی کارکن غلام محمد کی مدعیت میں درج کرایاگیاہے۔ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی پی 74 کے لیے برائے کاغذات نامزدگی موجود تھے پی ٹی آئی کے امیدوار شفقت عباس اعوان نے 30مسلح ساتھیوں کے ساتھ حملہ کردیااورلیگی کارکنوں نے کمشنر آفس کے کمروں میں گھس کر بڑی مشکل سے جان بچائی،گزشتہ روز پی پی 74 کے آرو آفس میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں پر مقدمہ درج کر لیاگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر سرگودھا کے دفتر میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان میں تصادم ہوگیا تھا،تصادم کے دوران سیاسی کارکنوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی، تحریک انصاف کے کارکنان نے محسن شاہ نواز رانجھا کی گاڑی کو روک لیاوہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئے تھے،اس دوران محسن شاہنواز رانجھا اور پی ٹی آئی کے رہنما شفقت عباس بلوچ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،واقعہ کے بعد محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وکلا نے گالم گلوچ میں پہل کی لیگی کارکنوں کا غصہ ٹھنڈا کیا ورنہ بات بڑھ جاتی، میں خود وکیل ہوں وکیل میرے بھائی ہیں ان کا احترام کرتا ہوں۔
شفقت اعوان ،امیدوار کا کہنا تھا کہ میری عمران خان سے پانچ چھ بار ملاقات ہوئی، ان ملاقاتوں میں عمران خان نے ہمیشہ اداروں کے احترام کی بات کی، نو مئی کے واقعات پاکستان کے خلاف سازش ہیں،یہ سازش جلد بے نقاب ہو گی،میں تحریک انصاف سے الیکشن لڑنے کا خواہشمند ہوں، اس بیان کے بعد اگر میرا کوئی اور بیان آئے تو وہ میرا اپنا نہیں ہو گا،
دوسری جانب،سرگودھا سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو کاغذات نامزدگی نہ دینے کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر یا الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی،جسٹس علی باقر نجفی نے اسامہ احمد میلہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کا امیدوار ہے،وہ کاغذات نامزدگی لینا چاہتا ہے، پولیس اور سیکورٹی ادارے اسکو کاغذات نامزدگی لینے نہیں دے رہے۔ متعلقہ آر او بھی کاغذات نامزدگی نہیں فراہم کر رہے ۔عدالت اسکو کاغذات نامزدگی فراہم کرنے کا حکم دے،
لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری
عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟