اپر چترال،باغی ٹی وی(گل حماد فاروقی )اپر چترال بونی سے پرکھوسپ جاتے ہوئے پوٹھوہار گاڑی پرواک کے مقام رورومو ٹیک میں حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیموں نے دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے بونی ہسپتال منتقل کر دیا، حادثے کے نتیجے تین افراد جان کی بازی ہار گئے اور دو شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ریسکیو1122 کے ایمبولینس میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی منتقل کیا گیا، جانبحق ہونے والے افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی اپر چترال بونی سے پرکھوسپ جارہی تھی کہ پرواک کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ چترال سے بونی تک کا سڑک چالیس سال پہلے چین کے ایک تعمیراتی کمپنی نے تعمیر کیا تھا اور اس پر اتنی مضبوط تارکول ڈالا تھا کہ چالیس سالوں میں یہ خراب نہیں ہوئی تھی۔ تاہم دو سال قبل نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ٹھیکیدار عمرجان اینڈ کمپنی نے اس پختہ سڑک سے یہ مضبوط تارکول صرف اس لیے اکھاڑ دیا کہ ان کو تارکول اکاڑنے کے پیسے ملتے ہیں اور بعض ایسی جگہوں سے بھی تارکول اکاڑدیا جہاں نہ سڑک کو کشادہ کرنا تھا نہ اس میں کوی کام کرنا تھا مگر پیسوں کے خاطر ایسی جگہوں سے بھی تارکول اکھاڑ کر اسے لاوارث چھوڑا۔ اب یہ پختہ سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے اور آئے روز حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

چترال کے عوام نے اس کیلئے بار بار آواز بھی اٹھائی مگر اس کمپنی کے مالک کو بعض وفاقی وزراء کی آشیر باد حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ آج تک کسی نے ان سے پوچھا تک نہیں۔ عوام چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس تعمیراتی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرے ان سے پوچھا جائے کہ انہوں نے دو سال قبل پختہ سڑک سے تارکول اکھاڑ کر اس پر دوبارہ تارکول کیوں نہیں ڈالا اور اب لوگ اس سڑک پر جب سفر کرتے ہیں تو مٹی ، گرد و غبار کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ حادثات کا بھی شکار ہوتے ہیں۔ .

Shares: