بھارتی ریاست میرٹھ (اتر پردیش) میں عید الفطر کی نماز اور رمضان کے آخری جمعہ کی نماز کے لیے پولیس نے سڑکوں پر نماز پڑھنے والوں کے خلاف سخت وارننگ جاری کی ہے۔ پولیس نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ سڑکوں پر نماز پڑھنے کی کوشش کریں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جس کے نتیجے میں ان کے پاسپورٹ منسوخ کیے جا سکتے ہیں اور ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ ہو سکتا ہے۔

میرٹھ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (شہر) آیوَش وکرَم سنگھ نے کہا ہے کہ عید کی نماز مقامی مساجد یا مخصوص عیدگاہوں میں ادا کی جانی چاہیے اور سڑکوں پر نماز نہیں پڑھی جانی چاہیے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ےنت سنگھ چودھری نے کہا کہ اگر افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہوتے ہیں تو ان کے پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کیے جا سکتے ہیں، اور نیا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے عدالت سے این او سی کی ضرورت ہوگی۔ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے یا فساد بھڑکانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے

جےنت سنگھ چودھری نے کہا کہ علاقے کی نگرانی کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا اور مقامی انٹیلی جنس ٹیمیں بھی فعال ہیں تاکہ کسی بھی طرح کے فساد یا کشیدگی کو روکا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام حساس مقامات پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، جن میں وردی والے اور عام لباس میں پولیس افسران شامل ہوں گے۔

Shares: