گوجرہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)مسلح ڈاکوؤں نے دو مختلف وارداتوں میں شہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہو اہے کہ صدیقہ کالونی جھنگ کارہائشی زوارحسین اپنی کار پر سوارچنیوٹ جا رہا تھاکہ جھنگ فیصل ٓباد روڈ پرچک نمبر334ج ب کے قریب موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے تقریبا20لاکھ روپے کی رقم چھین لی اور فرارہو گئے۔علاوہ ازیں چک نمبر298 ج ب کارہائشی محمد عاطف سگریٹ کمپنی میں بطور سیلز مین کام کر تاہے جو حسبب معمول موٹر سائیکل پر ٹوبہ روڈ چک نمبر301ج ب کے قریب جا رہاتھاکہ موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے اسے اسلحہ کے زور پر روک لیااور اس سے 15ہزاررپوے کی نقدی دو عددموبائل ودیگر کاغذات چھین لئے اور ڈاکوکامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔اطلاع ملنے پرتھانہ نوا ں لاہور اور صدرپو لیس نے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مزید دیکھیں
مقبول
پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی
محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری...
پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی کے نرخوں میں کمی پر منا لیا
اسلام آباد: پاکستانی حکام نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی...
جعفرایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جعفر ایکسپریس پر حملے...
امریکا کی پاکستان میں شہریوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری
امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے ایک...
جعفر ایکسپریس حملہ آپریشن مکمل، 33 دہشتگرد جہنم واصل، 21 مسافر، 4 ایف سی جوان شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی...
گوجرہ:مسلح ڈاکوؤں نے دو مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لوٹ لیا


ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں