ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)جھمپیربائی پاس پر ڈاکو پٹرول پمپ ملازمین سےگن پوائنٹ پر ہزاروں روپے لوٹ کر فرار
تفصیل کے مطابق جھمپیر شہر کے بائی پاس چوک پر ڈاکٹر شمس شورو پٹرول پمپ پر رات کو دیر سے نامعلام ہتھیار بندوں نے ہتھیاروں کے زور پر چوکیدار کیشئر کے ساتھ تین ملازمین کو یرغمال بناکے ان سے کیش رقوم چالیس ہزار روپے اور قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگۓ ،اس کی رپورٹ جھمپیر تھانے پر درج کی گئی اس کے بعد ایس ایچ او جھمپیر اور ہیڈ مرر محمد صدیق گندرو پولیس نفری کے ساتھ پٹرول پمپ پر پہنچ کر جائزہ لیا آخری اطلاعات آنے تک پولیس ڈکیتوں کوٹریس نہیں کرسکی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ کے مالک نے کتے بلا کر ہتھیار بندوں کو ڈونڈنا شروع کردیا ہ پٹرول پمپ کے مالک نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبا کیا ہے کےمسلح ڈکیتوں کو جلد سے جلد قانون کے گرفت میں لایا جاۓ.
Shares: