اوکاڑہ : صدر پولیس کی بڑی کاروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے دو کارندے گرفتار، 26موٹرسائیکلیں اور بھاری اسلحہ برآمد

اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)تھانہ صدر پولیس کی بڑی کارروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے دو کارندے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی 26موٹرسائیکلیں اور بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے گن پوائینٹ پر موٹر سائیکلیں چھیننے والے خطرناک ڈکیت گینگ کے دو کارندے گرفتار کرلئے ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی 26موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ملزمان متعدد اضلاع کی۔پولیس کو سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے ملزمان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا گیا گرفتار ملزمان کی شناخت سلیم اور نواز کے ناموں سے ہوئی ہے ملزمان نے دوران تفتیش متعدد سنگین وارداتوں۔کا۔انکشاف کیا ہے اور مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ڈی پی او منصور امان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سپیشل پولیس سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا

ایک اور کارروائی میں دیپالپور تھانہ سٹی پولیس نے گورنمنٹ کالونی سے 6من مردہ مرغی برآمد کرلی اور تین ملزمان کو بھی گرفتار کر لیایاد یہ حرام کادھندہ محمکہ لائیو سٹاک کی ملی بھگت سے جاری و ساری ہے-

Comments are closed.