سیالکوٹ :تھانہ رنگ پورہ پولیس نے خطرناک ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا

ملزم کے قبضہ سے 10موٹر سائیکل رکشہ سمیت نقدی مسروقہ موبائل فون اور اسلحہ برآمد مقدمہ درج

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)تھانہ رنگ پورہ پولیس نے خطرناک گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا
خطرناک ملزم اقدام قتل ڈکیٹی راہزنی اشتہاری ساگر بمعہ مکمل گینگ کیساتھ تھانہ رنگ پورہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار۔ ملزم کے قبضہ سے 10موٹر سائیکل رکشہ سمیت نقدی مسروقہ موبائل فون اور اسلحہ برآمد مقدمہ درج،ملزم اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت مختلف مقدمات میںسابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔
ملزم سیالکوٹ اور گردونواح میں مختلف وارداتوں میں ملوث تھا۔

ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کی ایس ایچ او تھانہ رنگ پورہ کے ایس ایچ او قیصر بشیر گھمن اور ہمراہی ٹیم کو شاباش۔
ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا ہے کہ ضلع سیالکوٹ کو ناسور سے پاک بنانا میری اولین ترجیح ہے،جراہم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی پی او سیالکوٹ

Leave a reply