شیخوپورہ : ڈکیت گینگ گرفتار، ملزمان سے مال مسروقہ برآمد

باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) ایس ایچ او تھانہ ہاٶسنگ کالونی بشارت علی گجر کی کارروائی۔
ڈکیت گینگ گرفتار, ملزمان سے مال مسروقہ برآمدتھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے کارواٸی کرتے ہوٸے ڈکیت گینگ کے 3 ارکان کامران ولد رفیق قوم آراٸیں سکنہ بھکھی روڑ, علی رضا ولد رمضان قوم جٹ سکنہ شاد مان اور رمضان عرف بلو ولد عثمان قوم ملک سکنہ آراٸیانوالی پلی کو گرفتار کر لیا شیخوپورہ تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے کارواٸی کرتے ہوٸے متعدد وارداتوں میں مطلوب بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا, ملزمان سے موٹر ساٸیکلز, موبائل فون اور لاکھوں روپے نقدی برآمد عوامی حلقوں کا ایس ایچ او تھانہ ہاٶسنگ کالونی بشارت علی گجر کو خوف کی علامت سمجھے جانے والے ڈاکوٶں کی گرفتاری پر خراج تحسین
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ہاٶسنگ کالونی بشارت علی گجر نے ضلع بھر میں متعدد وارداتوں میں ملوث خوف اور دہشت کی علامت ڈکیت گینگ جس نے ضلع بھر میں دہشت پھیلا رکھی تھی ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب عامر عرف عامری ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے اسلحہ, موٹر ساٸیکلز, موبائل فون اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلیے گئے خوف کی علامت بننے والا مزکورہ گینگ بزریعہ موٹر سائیکل کسی بھی جگہ لوگوں کو نقدی ، اسلحہ کے زور پر موبائل فون سے محروم کر دیتا تھا یقینا مزکورہ گینگ کی گرفتاری سے وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوگی عوامی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ ہاؤسنگ کالونی بشارت علی گجر کو خطرناک گینگ کی گرفتاری پر خراج تحسین پیش کیا ہے ایس ایچ او تھانہ ہاؤسنگ کالونی بشارت علی گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جراٸم پیشہ افراد کی میرے علاقے میں کوٸی جگہ نہیں, جراٸم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاٸے گا, جراٸم پیشہ افراد یا تو میرا علاقہ چھوڑ جاٸیں یا پھر جیل کی تیاری کریں, ایسے لوگ کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

Leave a reply