گو جرہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) مسلح موٹرسائیکل سوار ڈا کوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے نو جوان کو قتل کر دیا۔ ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 93 ج ب کا رضوان عرف نکو موٹرسائیکل پر سوار ہو کر گاؤں سے اڈا دوا کھڑی جارہا تھا جب وہ چک نمبر 92 ج ب کے قریب پہنچا تو پیچھے سے مو ٹر سا ئیکل سواردو ڈا کو آ گئے جنہو ں نے اس سے نقدی چھیننے کی کو ش کی جس پر اس نے مز احمت شروع کردی تو ڈاکوؤ ں نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا ڈا کو اسکے قبضہ سے ہزارو ں روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے رضوان شدید زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ موقع پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کردی اور پو سٹ مارٹم کروا نے کے بعد ورثا کے حوا لے کردی اوردو نامعلوم ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی تلا ش شروع کردی ہے۔ مقتول نوجوا ن رضوا ن کی 15 یو م قبل شا دی ہوئی تھی نوجوان کی نعش گھر پہنچنے پر کہرا م مچ گیا جس سے ہر آ نکھ آ شکبار ہو گئی۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں