ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )چھتوں چنڈ کے قریبی ڈکیتی کی واردات،مزاحمت پر 2 نوجوان زخمی
تفصیل کے مطابق ٹھتحہ کے علاقہ چھتو چنڈ کے قریب 22 آر ڈی موری کے قریب دو نوجوانوں کو موٹر سائیکل روک کر ان سے تین مسلح افراد نے موبائل فون اور نقد روقم دس ہزار روپیہ چھین لۓ اور موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ، مزاحمت پر دو نوجوان نیاز مکرانی ، تراب علی مکرانی کو ہتھیاروں کے بٹ مار کر زخمی کردیا ،

دوسری طرف.مکلی کے قریب شورا موری کے گوٹھہ صدیق شورو میں گذشتہ رات دیر سے با اثر لوگ اپنے ہتھیار بند بندوں کے ساتھ گھروں میں داخل ہوکر لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کر کے عورتوں اور بچوں پر سخت تشدد کر کے 5 سے زیادہ لوگوں کو زخمی کردیا اور گھر میں کھڑی سوزوکی پک اپ اور موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچایا-
واضح رہے کہ ٹھٹھہ شھر مکلی ساکرو میں ڈاکوؤں اورلٹیروں کی لوٹ مار جاری ہے پتا نہیں کے ٹھٹھہ کے ایس ایچ او اور مکلی کے ایس ایچ او ساکرو کے ایس ایچ او کہاں ہے لٹیروں کے ہاتھ میں ٹھٹھہ شھر ہے روزانہ لوٹ مار کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں

Shares: