کندھ کوٹ سندھ میں ڈاکو راج برقرار،لکڑیاں کاٹنے والے دو مزدور اغوا ، ڈاکوؤں نے ویڈیو وائرل کر دی
باغی ٹی وی :کندھ کوٹ(نامہ نگار)کندھ کوٹ میں ڈاکو راج برقرارہے ،دو روز قبل تھانہ جنگن کی حدود سے لکڑیاں کاٹنے والے دو مزدور اغوا ہو گئے تھے ،دڑی سندرانی کے رہائشی بھورل شیخ اور غلام نبی شیخ کی ڈاکوؤں نے ویڈیو وائرل کر دی ، ویڈیو میں ڈاکوؤں کی جانب سے مغویوں کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے،زنجیروں سے جکڑے ہوئے مغوی ویڈیو میں چیختے چلاتے رہے،مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں نے ورثاء سے تاوان طلب کر لیا،تاوان نہ دینے کی صورت میں ڈاکوؤں کی جانب سے نوجوانوں کو قتل کر نے کی دہمکی دے دی ،ڈاکوؤں کی جانب سے ویڈیو وائرل کرنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

Shares: